مشہور يہى ہے كہ وہ پيغمبروں ميں سے تھے اور ان كے نام كا سورہ انبياء كى ايت85 ميں پيغمبروں كے ناموں كے ساتھ اسماعيل عليہ السلام اور ادريس عليہ السلام كے بعد ذكر اس معنى پر گواہ ہے _
بعض كا نظريہ يہ ہے كہ وہ بنى اسرائيل كے پيغمبروں ميں سے تھے ،وہ انھيں ايوب عليہ السلام كا فرزند سمجھتے ہيں جس كا اصلى نام ''بشر''يا ''شرف''تھا،بعض انھيں ''حزقيل''سمجھتے ہيں كہ ذالكفل ان كے لقب كے طور پر مشہور ہو گيا ہے _
انھيں ذالكفل كا نام كيوں ديا گيا ہے ؟اس بارے ميں اس بات كى طرف توجہ كرتے ہوئے كہ ''كفل''نصيب اور حصہ كے معنى ميں بھى ايا ہے اور كفالت و عہدہ دارى كے معنى ميں بھى علماء نے مختلف احتمال ذكر كئے ہيں _
كبھى تو يہ كہا ہے كہ چونكہ ا نھوں نے يہ عہد كيا ہے كہ راتوں كو عبادت كے لئے اٹھيں گے اور دن ميں روزہ ركھا كريںگے اور قضاوت اور فيصلہ كرتے وقت ہر گز غصے ميں نہ ائيںگے ااور وہ اپنے اس عہد و پيمان پر قائم رہے لہذا انھيں يہ لقب ديا گيا _
كبھى يہ بھى كہا جا تا ہے كہ چونكہ انھوں نے بنى اسرائيل كے انبياء كے ايك گروہ كى كفالت كى تھى اور وقت كے ظالم بادشاہ سے ان كى جان بچائي تھى اس لئے انھيں يہ نام ديا گيا ہے _
بہرحال ان كى زندگى كے حالات كى اتنى ہى مقدار جوآج ہمارى دسترس ميں ہے ،خدا كى اطاعت
و بندگى اور ظالموں كے مقابلے ميں ان كى استقامت پامردى كى دليل ہے اور ہمارے اج اور كل كے لئے ايك سبق ہے _اگر چہ ان كى زندگى كى تفصيلات كے بارے ميں زمانے كى دورى كے سبب دقيق طور پر فيصلہ نہيں كيا جا سكتا _