سوال۔آيہ تطہير کس سورہ ميں ہے؟
جواب۔ سورہٴ احزاب آيت نمبر ۳۳۔
سوال۔ آيہ ولايت کس سورہ ميں ہے؟
جواب۔ سورہ مائدہ آيت ۵۵۔
سوال۔ يا ايہا الرسول بلغ ما انزل اليک من ربک کس سورہ کي آيت ہے؟
جواب۔ سورہ مائدہ آيت نمبر ۶۷۔
سوال۔ آيہ مباہلہ کس سورہ ميں ہے؟
جواب۔ سورہ آل عمران آيت نمبر ۶۱۔
سوال۔ يا ايہا الذين آمنوا اطيعوا اللہ و اطيعوا الرسول و اولى الامر منکم کس سورہ کى آيت ہے؟
جواب۔ سورہ نساء آيت نمبر۵۴۔
سوال۔ تقوے اور صادقين کى پيروى کا حکم کس سورہ ميں ديا گيا ہے؟
جواب۔ سورہ توبہ آيت نمبر ۱۱۹۔
سوال۔ اہل ذکر سے سوال پوچھنے کا حکم کس سورہ ميں ہے؟
جواب۔ سورہ نحل آيت نمبر ۴۳۔
سوال۔ ونريد ان نمن على الذين استضعفوا فى الارض و
نجعلہم ائمة و نجعلہم الوارثين کس سورہ کى
آيت ہے؟
جواب۔ سورہ قصص آيت نمبر ۵۔
سوال۔ نبى پر صلوات بھيجنے کا حکم کس آيت ميں ہے؟
جواب۔ سورہ احزاب کى آيت نمبر ۵۶ ميں ۔
سوال۔ قل لا اسئلکم عليہ اجراً الا المودة فى القربى اس آيت کا ترجمہ کيا ہے؟
جواب۔ اے رسول آپ کہہ ديجئے کہ ميں کوئى اجر رسالت
نہيں چاہتا مگر يہ کہ ميرے قرابت داروں سے
محبت کرو۔
سوال۔ واجب سجدوں والى آيتيں کن سوروں ميں ہيں اور کونسى ہيں؟
جواب۔ (۱) سورہ سجدہ آيت نمبر ۱۵
(۲) سورہ فصلت آيت نمبر ۳۸
(۳) سورہ نجم آيت نمبر ۶۲
(۴) سورہ علق آيت نمبر ۱۹
سوال۔ کيا حالت جنابت ميں آيہ سجدہ کو پڑھ سکتے ہيں؟
جواب۔ نہيںجنابت کى حالت ميں آيہ سجدہ کا پڑھنا حرام ہے۔
سوال۔ کيا قرآن ميں تحريف ہوئى ہے؟
جواب۔ نہيں قرآن ميں تحريف نہيںہوئى ۔
سوال ۔ دين کے کامل ہونے کا اعلان کس آيت ميں ہوا؟
جواب۔ سورہ مائدہ آيت نمبر ۳۔
سوال۔ سورہ دہر کن کى مدح ميں نازل ہوا؟
جواب۔ سورہ دہر اہل بيت (علیهم السلام) کى مدح ميں نازل ہوا۔
سوال۔ سب سے زيادہ آيتيں قرآن کے کس سورہ ميںہےں؟
جواب۔ سورہ بقرہ ۲۸۶ آيتيں۔
سوال۔ قرآں کا سب سے چھوٹا سورہ کونسا ہے؟
جواب۔ سورہ کوثر۔
سوال۔ قرآن ميں رسول کے کس دشمن کى نام کے ساتھ مذمت کي گئى ہے؟
جواب۔ابو لہب کى ۔
سوال۔ قرآن ميں کل کتنے سورے ہيں؟
جواب۔ قرآن ميں کل ۱۱۴سورے ہيں۔
سوال۔ سب سے پہلے کس سورہ کى آيتيں نازل ہوئي؟
جواب۔ سورہ علق کى پہلى سات آيتيں۔
سوال۔ مکى سورے کن سوروں کو کہا جاتا ہے؟
جواب۔ جو سورے ہجرت سے پہلے نازل ہوئے ان کو مکى
سورے کہا جاتا ہے چاہے وہ کسى مقام پر نازل
ہوئے ہوں۔
سوال۔ مدنى سورے کن سوروں کو کہا جاتا ہے؟
جواب۔ جو سورے ہجرت کے بعد نازل ہوئے ان کو مدنى
کہا جا تا ہے چاہے وہ کسي بھى سر زمين پر نازل
ہوئے ہوں۔
سوال۔ غدير کے ميدان ميں کونسى آيت نازل ہوئي؟
جواب۔ سورہ مائدہ کى آيت نمبر ۳،اور۶۷۔
سوال۔سب سے پہلى وحى کب اور کہاں نازل ہوئي؟
جواب۔ ۲۷ رجب المرجب کو غار حرا ميں۔
سوال۔ قرآن پر اعراب کس نے لگائے؟
جواب۔ حضرت على عليہ السلام کے شاگرد ابو اسود دووٴلى نے۔
سوال۔ ابو اسود دووٴلى نے زير زبر پيش کو کش شکل ميں لکھا؟
جواب۔ زبر کے لےے لال رنگ کا ايک نقطہ حرف کے اوپر
، زير کے لےے لال رنگ کا ايک نقطہ حرف کے نيچے
اور پيش کے لےے لال رنگ
کا ايک نقطہ حرف کے آگے لگايا۔
سوال۔ قرآن کے حرفوں پر نقطے کس نے لگائے؟
جواب۔ ابو اسود دووٴلى کے شاگرد يحيٰ بن يعمر اور نصر بن عاصم نے۔
سوال۔ قرآن کے زير زبر پيش کو موجودہ شکل کس نے دي؟
جواب۔ خليل بن احمد فراہيدى نے۔